لاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔
منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔
ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔