چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔
روبینہ خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے شجر کاری بہت ضروری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شجر کاری میں حصّہ ڈال رہا ہے، دعا ہے پاکستان جیسے پہلے سر سبز تھا ویسے ہی بنے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا فنڈز میں اضافہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔