اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) پاکستان میں یورپی یونین کی مندوب ڈاکٹر رینا کیونکانے بگل پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر لوگوں کو مسحور کردیا ۔ انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر منعقد تقریب میں کیا ۔ یورپی یونین 27ممالک پر مشتمل سیا سی و اقتصادی یونین ہے ۔ ان کے اپنے سفارت کار شو ہر سے دو جوان بچے ہیں جو بیرون ملک رہتے ہیں ۔ڈاکٹر کیو نکا ایک سنجیدہ شو قیہ موسیقار ہیں ۔ وہ پا کستان میں تعینات سفارتی برادری میں خاصی مقبول ہیں ۔ پاکستان کے یوم آزادی پر یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کا قومی پر چم لہرایا جسے ملک کے مقبول عام چینل جیو نے نشر کیا ۔ ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی عوام نے ڈاکٹر کیو نکاکے پاکستان سے وابستگی اور جذبے کو بے حد سراہا۔ وہ اپنے مشن کے بیرونی گیٹ سے بگل بجاتے چلتیں اور عمارت کی بالکونی میں پہنچ کر دھن مکمل کی ۔ ان کا یورپی ملک ایسٹو ینا سے تعلق ہے ۔ وہ ایک کیر نیر سفارتکار ہیں ان کی اولین ذمہ داری جرمنی میں ایسٹونیا کی سفیر کی حیثیت سے رہی ۔ انہوں نے کو لمیا یونیورسٹی نیویارک سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کیا ۔وہ امریکا ناٹو یوکرین اور مالڈو وا میں ایسٹو نیا کے سابق سفیر لاری لبپک کی اہلیہ ہیں ۔ پاکستان کے یورپی یونین سے نمایاں تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں ۔