سیکریٹری جنرل انسٹیٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان (آئی ای پی) امیر ضمیر خان کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی مداخلت پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بائیو میٹرک سسٹم بحال ہوگیا۔
لاہور سے امیر ضمیر خان نے بتایا کہ انجینیئرنگ کونسل الیکشن کی ووٹنگ کا وقت تین گھنٹے بڑھا کر 9 بجے تک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اپنا ووٹ تین گھنٹے تاخیر سے کاسٹ کرسکے۔
سیکریٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر خان نے مزید بتایا کہ پی ای سی ووٹنگ نادرا بائیو میٹرک سسٹم کے سبب 3 گھنٹے معطل رہی۔
انہوں نے کہا کہ انجینئرز واپس آ کر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ تکنیکی ایشو تھا جو وفاقی وزیر کی مداخلت پر دور ہوا۔