مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد اور پیپلزپارٹی کے تحفظات زیرِ غور آئیں گے۔
اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب پیپلز پارٹی کی طرف سے پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوں گے۔