• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ’تم میرے بابا کو جانتے نہیں‘، کارساز واقعے کی نئی ویڈیو وائرل


کراچی کے علاقے کارساز کے قریب گزشتہ پیر کو بے قابو کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم اب حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے قابو گاڑی کی خاتون ڈرائیور کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو مشتعل ہجوم سے تحافظ فراہم کرتے رینجرز اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک آدمی کی آواز سنائی دیتی ہے جو خاتون ڈرائیور پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہا ہے، جس پر مذکورہ خاتون ڈرائیور اسے دھمکی دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تم میرے بابا کو نہیں جانتے‘۔

حالیہ ویڈیو میں خاتون ڈرائیور یہ جملے کہ ’تم میرے باپ کو نہیں جانتے‘ دو سے تین مرتبہ دہراتی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے موٹر سائیکل سواروں کی جان جانے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جوں ہی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی، صارفین نے خاتون ڈرائیور پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی افسوس کرتے دکھائی دیے کہ ہمارے ملک کا قانون امیروں کو مکمل تحافظ دیتا ہے جبکہ غریب ظلم سہتا ہے۔