چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے اور شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباش پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگرد چھپ کر جتنے وار کریں، ہمارے جوانوں کے حوصلے ہمیشہ بلند ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک وقوم کی حفاظت کےلیے قربانی دینے والوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔
انھوں نے کہا میری جماعت پھر دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم دہراتی ہے۔ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔