• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر 12 الزامات عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو پر فرانسیسی حکومت نے 12 الزامات عائد کردیے۔ 

پاول دورو کو ہفتے کو آزربائیجان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ قانون کے تحت انہیں 28 اگست تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دورو کو 20 برس تک قید کا سامنا ہے، تاہم دورو کے معاون اور محافظ کو تفتیش کے بعد رہائی دیدی گئی۔

انتالیس برس کے پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں، ان پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاول دورو روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے روس چھوڑ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید