• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف اور دیگر علاقوں پر روس کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین میزائل حملوں میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روس کے مسلسل دوسرے روز بھی یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز روس نے یوکرین پر 200 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

ان روسی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی افواج نے روس کے جنوبی بیلگوروڈ ریجن میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً 500 یوکرینی فوجی بیلگوروڈ میں دو چیک پوسٹس پر حملہ آور ہوئے تھے۔

اس پر گورنر بیلگوروڈو یاچسلاوگلادکوف کا کہنا ہے کہ روسی ریجن بیلگوروڈ کے بارڈر پر صورتحال مشکل لیکن قابو میں ہے، اطلاعات ملی ہیں کہ دشمن بیلگوروڈ ریجن کی سرحد توڑنے کی کوشش کر رہا ہے، ہماری فوج منصوبہ بندی کے مطابق کام کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید