• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورۂ یوکرین سے واپسی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

نریندر مودی نے جو بائیڈن کے ساتھ یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور یوکرین میں امن و استحکام کی جلد واپسی کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے بنگلا دیش میں معمولات کی جلد بحالی اور اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کے درمیان فون پر رابطے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن اور نریندر مودی نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے یوکرین کا دورہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید