• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدِ اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودیہ کی مذمت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان مسترد کرتے ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید