کراچی(این این آئی) وزرات خزانہ نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
رواں سال جون تک ملکی قرض 71 ہزار ارب روپے تھا جس میں 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے۔ اس طرح، مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔
وزارت خزانہ نے آئندہ 2024 سے 2040 تک قرض ادائیگی کا شیڈول پیش کر دیا ہے۔رواں سال 2024 میں 18 ہزار 700 ارب اور 2025 میں 8 ہزار 700 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2026 میں 7 ہزار 600 اور 2027 میں 4 ہزار 300 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔