• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ کتنی کیا مراعات لیتے ہیں؟

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کو بتا دیاگیا موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40لاکھ روپے جبکہ دیگر مراعات الگ ہیں، جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40 لاکھ دیگر مراعات الگ ، سابقہ گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی ۔یہ انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر تحر یری جواب میں کیا۔ یہ بتا یا گیا کہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ سابقہ گورنرز سے کہیں زیادہ ہے۔سابقہ گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔ موجودہ گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کی تنخواہ سابق گورنر سے 15 لاکھ زیادہ ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کو 26 اگست 2022 کو تعینات کیا گیا تھا۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ کے علاوہ بھی کئی مراعات شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بنک کو ہاوس رینٹ الاونس دیاجاتا ہے جس کی مینٹی ننس اور فرنشنگ بھی بنک کے ذمہ ہے۔ دو گاڑیاں بمعہ ڈرائیور دی جاتی ہیں ۔ فی گاڑی 600لٹر پیٹرول ماہانہ ملتا ہے۔ایک گاڑی 1600CCاور دوسری1800CCملتی ہے۔ چا ر ملازمین رکھنے کی اجازت ہے جن کی تنخواہ 18ہزار روپے ہو۔ گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کو 1200 لیٹر فیول بھی دیا جاتا ہے، گورنر اسٹیٹ بنک کا بجلی، گیس، پانی، انٹرٹینمنٹ اور موبائل کا بل بھی اسٹیٹ بنک ادا کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک کے بچوں کی 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اسٹیٹ بنک ادا کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی مراعات میں مکمل میڈیکل، ایئر ٹکٹس، کلب ممبرشپ سمیت سکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید