• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سجل علی --- فائل فوٹو
سجل علی --- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سجل علی ٹک ٹاکر بننے کو تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق معروف پروڈیوسر سلطانہ صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیفی حسن کے آنے والے ڈرامہ سیریل میں سجل علی ٹک ٹاک اسٹار کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔

پروڈیوسر کے مطابق مذکوہ ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ مصطفیٰ آفریدی کے قلم سے تحریر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سجل علی کے مدِمقابل مرکزی اداکار سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ کا انتخاب ابھی باقی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید