• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: پی ٹی آئی رہنما عبدالرحمان ببلی خان گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان ببلی خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

میانوالی سے ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق عبدالرحمان ببلی خان کو حلقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان ببلی خان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی سرکل میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید