اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گدھوں کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچ گیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی گدھوں کا گوشت اور کھال برآمد کرنے کے معاملے کا (آج) جمعرات کو جائزہ لے گی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں چیئرمین سینٹر انوشہ رحمان خان کی صدارت میں منعقد ہو گا۔