بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنے بیٹے جہانگیر کے ساتھ حال ہی میں نئی جیپ میں سواری کے لیے نکلے تاکہ دونوں باپ بیٹے اکٹھے وقت گزاریں۔
دونوں کی جیپ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، 3 سالہ جہانگیر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اپنے ارد گرد دیکھتے رہے جبکہ ان کے والد ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھے۔
یہ ویڈیو پاپارازی وائرل بھایانی نے شیئر کی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر پرستاروں نے باپ بیٹے کو سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا، ایک بھوپالی، ہمیشہ بھوپالی ہی رہتا ہے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کے مرحوم والد منصور علی خان پٹودی کا آبائی گھر مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال میں ہے، ان کا تعلق شاہی پٹودی خاندان سے تھا۔
ایک اور مداح نے لکھا، بھوپالی پٹودی۔ ایک مداح نے کہا پٹودی خاندان بہترین ہے۔