• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شخص سے پولیس نے پیسے مانگ لیے


شکارپور میں ڈکیتی کی مزاحمت پر زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال پہنچانے پر پولیس نے پیسے مانگ لیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شہری نے ویڈیو پیغام میں پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران 3 مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہوں اور اسپتال منتقل کرنے کے پولیس نے 1000 روپے مانگے ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رقم لوٹ لی، اب پولیس والوں کو کیا دوں؟

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ رشوت طلب کرنے کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید