اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے،میٹروبس سروس بھی بند،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، فیض آباد انٹرچینج مکمل سیل، ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا،جی ٹی روڈ کو سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا،مووٹر وے 26 نمبر چونگی پر داخلی راستے بند کر دیئے گئے ، ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنیوالے راستے بھی بند ہیں جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔