• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی حکام تقریب کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد تقریب میں شریک ہو گا۔ وزیر اعظم وفد کے ہمراہ 18 جون کو سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔

ادھر سوئس وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔

سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات اب سوئٹزرلینڈ کے مرکز میں برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس مقام کا انتخاب پاکستانی اور قطری ثالثوں سمیت ایران اور امریکا دونوں فریقین نے کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید