• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ بلدیہ ٹاؤن کی جتنی مذمت کی جائی کم ہے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحۂ بلدیہ ٹاؤن کے 12 سال مکمل ہونے پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحۂ بلدیہ ٹاؤن پر جتنا افسوس اور مذمت کی جائی بہت کم ہے، 12 سال قبل بلدیہ فیکٹری میں 264 مزدوروں کو جلا کر شہید کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستانی عوام ان شرپسند لوگوں کے خلاف متحد ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان شرپسندوں کےخلاف کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید