امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک سپر اسٹور کے فریزر سے ملازم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 اگست کو پیش آیا، جہاں اسٹور میں کام کرنے والے ورکرز نے اپنے ساتھی کو فریزر میں مردہ حالت میں پایا، جس کے بعد اسٹور میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ملازم کی موت پیر کی رات طبی ایمرجنسی کے بعد ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملازم کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر ہوئی اور واقعے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا میں پیش آنیوالا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کوئی ملازم کام کے دوران اچانک انتقال کرگیا ہو، اس سے قبل 2023 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ لوزیانا میں پیش آیا تھا، جہاں ایک آر بی اسٹور کا منیجر واک ان فریزر میں مردہ پایا گیا تھا، تاہم اس واقعے میں بھی کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔
واقعے سے متعلق اسٹور انتظامیہ نے تا حال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔