صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیو ورکر سے زیادتی کرنے والے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
جیکب آباد میں پولیو ورکر سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو سیکنڈ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم کے ڈی این اے سیمپل لے کر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل گوٹھ اللّٰہ بخش جکھرانی میں آن ڈیوٹی پولیو ورکر سے زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔