• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: میئر شپ کے 1 امیدوار کا دوسرے پر لائیو شو میں کرسی سے حملہ


برازیل کے شہر ساؤ پالو کی میئر شپ کے 2 امیدوار لائیو شو کے دوران لڑ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی گفتگو کے دوران ہونے والے جھگڑے میں میئر شپ کے 1 امیدوار نے دوسرے پر کرسی سے حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو پابلو مارکل نامی امیدوار اپنا نقطۂ نظر بیان کر رہے تھے کہ جوز لوئیز ڈیٹینا نامی امیدوار نے اچانک ان پر کرسی سے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد پابلو مارکل کو ٹی وی اسٹوڈیو کے قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں معمولی چوٹیں لگنے کی تصدیق کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں جوز لوئیز ڈیٹینا نے کہا کہ انہوں نے حملہ اس لیے کیا کیونکہ پابلو مارکل نے میرے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے پرانے الزامات لگائے تھے جنہیں کئی سال قبل مسترد کر دیا گیا تھا۔