نیو یارک( عظیم ایم میاں) پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی ہے نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں “ ڈیمو کریسی ان پاکستان “ کے عنوان سے کیپیٹل ہل پر ایڈوکیسی ڈے منا یا ۔ جس میں امریکی اراکین کانگریس اور ان کے اسٹاف سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ ، تبادلہ خیال ، اور پاک پیک کے موقف اور تجاویز سے آگاکیا گیا ۔ پاک پیک کے مطابق تقریب کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کی تباہی اور خطرات (perilous)کی صورتحال بارے آگاہ کرنا ہے۔ اس تنظیم کے مشن اسٹیٹمنٹ کے مطابق پاک پیک کا پاکستان اور امریکا کی کسی بھی سیاسی پارٹی سے قطعا کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ۔ تاہم پاک پیک کی ویب سائٹ پر صرف پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کی گرفتاریوں پر تشویش اور احتجاج کا ذکر موجود ہے۔اور بلو چستان یا دیگر پاکستانی عام شہریوں ، جرائم کی بڑھتی شرح، پاکستان کے نوجوان ڈاکٹروں سے ناانصافیوں ، ویزا مسائل اور حقوق کے بارے میں خا موشی ہے۔