• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کا او ایس ٹی کس بالی ووڈ فلم کے گانے کا چربہ ہے؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے گانے سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اس ڈرامے کے ساؤنڈ ٹریک سے متعلق ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے او ایس ٹی اور بالی ووڈ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانے کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اور بالی ووڈ فلم کے گانے کے بول ایک جیسے ہیں۔


سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس موازنے کی وائرل ویڈیو پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا او ایس ٹی اور بالی ووڈ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانے کے لیرکس (بول) واقعی میں ایک جیسے۔

دوسری جانب متعدد صارفین کا اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ موازنہ غلط اور ڈرامے کی ریٹنگ گرانے کا ایک حربہ ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکار فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، عماد عرفانی، اداکارہ ہانیہ عامر اور بشریٰ انصاری کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید