بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ویر زارا نے ری ریلیز پر باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
لیجنڈری ہدایتکار آنجہانی یش چوپڑا کی 2004 کی اس بلاک بسٹر رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
اب 20 برس بعد گزشتہ ہفتے اسے دنیا بھر کے سنیماؤں پر دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ویر زارا نے جمعہ 13 ستمبر کو 20 لاکھ، اگلے دن ہفتے کو 32 لاکھ اور اتوار کو 38 لاکھ کا بزنس کیا۔
اسی طرح پیر کو 20 لاکھ، منگل کو 18 لاکھ، بدھ کو 15 لاکھ اور جمعرات کو 14 لاکھ کا بزنس کیا۔ اور ری ریلیز کے بعد مجموعی ڈومیسٹک کلیکشن 1.57 کروڑ روپے رہا۔
واضح رہے کہ یہ فلم اس سال فروری میں جب ابتدائی طور پر ری ریلیز کی گئی تو اس نے 0.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔