• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا واقعی کرسٹیانو رونالڈو نے قرآن پاک کی تلاوت کی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی


کچھ سال پرانی ویڈیو ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں‘۔

جب اس ویڈیو کے بارے میں تھوڑی تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والا کرسٹیانو رونالڈو نہیں بلکہ ان کے ہمشکل بیور عبداللّٰہ ہیں۔


بیور عبداللّٰہ نے مسجد میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے اپنی یہ ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو کو اب تک 12 ملین لوگ دیکھ چُکے ہیں۔

فوٹوــــ اسکرین شاٹ
فوٹوــــ اسکرین شاٹ

بیور عبداللّٰہ عراقی نژاد برطانوی شہری ہیں، اُنہیں کرسٹیانو رونالڈو سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیوز اکثر ٹک ٹاک پر شیئر کرتے رہتے ہیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔