• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکریٹری تعلیم کی گریجویشن سے اردو ختم کرنے کی تردید

محی الدین وانی ---- فائل فوٹو
محی الدین وانی ---- فائل فوٹو

وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت محی الدین وانی نے گریجویشن کی سطح سے اردو ختم کرنے کی گردشی افواہوں کی تردید کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ گریجویشن سے اردو ختم کرنے کی بات درست نہیں ہے، ہائر ایجوکیشن نے بھی اس کی تردید کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایچ ای سی کو اپنا بیان جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناء ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ اردو ختم نہیں کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اردو انٹرمیڈیٹ کی سطح پر تو لازمی مضمون ہے مگر یہ گریجویشن کی سطح پر کبھی لازمی مضمون نہیں رہی ہے بلکہ ہمیشہ یہ اختیاری مضمون رہا ہے اور اب بھی رہے گا۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اس حوالے سے ردِعمل میڈیا کو جلد جاری کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید