• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ، لائم لائٹ عاطف اسلم اور ایڈ شیرن لے اُڑے

--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عاطف اسلم نے ایڈ شیرن کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیا رات تھی۔

برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹریفائینگ ’دل لومیناتی ٹور‘ نامی کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سرپرائز انٹری دی اور شائقین کا دل لبھایا۔

اس کنسرٹ کے دوران غیر متوقع طور پر عاطف اسلم اور ایڈ شیرن کی ملاقات بھی ہوئی، جس کی تصاویر خود عاطف اسلم نے اور دلجیت دوسانجھ کی بزنس منیجر سونالی سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

بیک اسٹیج پر ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور جوں ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں نے انہیں ایک ساتھ کنسرٹ کرنے کے مشورے بھی دے ڈالے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید