• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی پہلی قسط، ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر پاکستان کو مل گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز ) پاکستان کوعالمی مالیاتی ادارے قرض پروگرام کی پہلی قسط ایک ارب 2 کروڑ69 لاکھ ڈالر پاکستان کو مل گئے،قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کی منظوری کے بعد آج آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ۔
اہم خبریں سے مزید