• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے مداح کی فرمائش پوری کرنے کیلئے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی فرمائش پوری کرنے کے لیے کنسرٹ درمیان میں روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم کی ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج کے پاس پہنچی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیلا تو وہ توازن بگڑنے پر گر گئی۔

گلوکار نے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے یہ منظر دیکھ لیا اور پرفارمنس درمیان میں روک کر سیکیورٹی سے مداحوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی اپیل کی۔

جس پر سیکیورٹی ایک سیکیورٹی اہلکار نے عاطف اسلم کو بتایا کہ یہ مداح آپ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے آ رہی ہیں۔

گلوکار نے سیکیورٹی اہلکار کی بات سننے کے بعد مداح کو اپنے ساتھ سیلفی  لینے کے لیے اسٹیج کے اوپر بلا لیا۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم کے اپنی مداح کے ساتھ حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید