عمرکوٹ میں 16 سالہ لڑکی کی زبردستی شادی پر دولہا اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمرکوٹ کے مطابق پولیس کو لڑکی کی جبراً شادی کی اطلاع لڑکی کے بھائی نے دی تھی۔
ڈی پی او نے کہا کہ صابر حسین نام کے شخص نے لڑکی کے والدین پر دباؤ ڈال کر نکاح کیا، آج رخصتی ہونا تھی، لیکن دولہا اور اسکے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔