• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی بجٹ 2025ء متوقع آمدنی پری بجٹ رپورٹ میں جی ڈی پی خسارہ 2.3 فیصد تک ہونے کا امکان

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2025کے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اخراجات 1285ارب جبکہ آمدنی 1184ارب ریال متوقع ہے۔ پری بجٹ رپورٹ میں جی ڈی پی خسارہ 2.3فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پائیدار ترقی اور اقتصادی بہتری کے حوالے سے سٹراٹیجک پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، پری بجٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے سال 2025میں آمدنی کا تخمینہ 1184ارب ریال ہے جو 2027 تک بڑھ کر 1289ارب ریال تک پہنچ جائے گی جبکہ اخراجات بھی 1285 ارب سے بڑھ کر 1429 ارب ریال تک ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید