• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیلاگ سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک


مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، ہم پارلیمان کو مضبوط کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل ملک اور تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے شرکت کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کے نمائندے مولانا فضل الرحمان اور اتحادیوں سے مل رہے ہیں، مسودے پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، جس کے بعد پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے قانون اور آئین کے دائرے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، یہ لوگ پاکستان کی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، پارلیمان کو مضبوط کریں، کس نے اس کی بےتوقیری کی، بے توقیری کرنے والے یہ خود ہیں، ہمارے لیے تمام پارلیمنٹیرینز قابل احترام ہیں۔

قومی خبریں سے مزید