• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانتا ہوں ہم نے غلطیاں کیں، بھگت رہے ہیں، جنید اکبر خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ مانتا ہوں ہم نے غلطیاں کیں، بھگت رہے ہیں، اس سے سیکھنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جنید اکبر خان اور ن لیگ کے بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ہر ایم این اے پر 50، 50 ایف آئی آر ہیں، ہم پر تو دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں۔ ایم این ایز اس دن ہال سے باہر بھی نہیں جاسکتے تھے، رات تک اسمبلی میں تھے، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ان کے نام پر ووٹ ملے ہیں۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ ہمیں اگر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ملے گی تو ہم احتجاج کریں گے، مانتا ہوں ہم نے غلطیاں کیں، بھگت رہے ہیں، اس سے سیکھنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید