• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ، وزارت قومی صحت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 719 اسامیاں ختم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024 کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ڈرگ ریگولیٹری تھارٹی،پمز ،پولی کلینک ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ پا پولیشن ،ایف جی ٹی بی سینٹر،وفاقی میڈیکل کالج ویگر کومراسلہ ارسا ل کردیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 18 تک کی دستیاب 102خالی آ سامیوں میں سے 65آسامیوں کو ختم کردیا ۔ سیکشن افسر ایڈمن ٹو سر فراز احمد سروہی نے اکا ؤنٹنٹ جنرل پا کستان ریونیو (AGPR) کو مراسلہ لکھ کر اس فیصلہ سے آ گاہ کردیا ،تفصیلات کے مطا بق وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت قو می صحت نے654 خا لی ریگو لر آ سامیاں ختم کردی ہیں ، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پا پولیشن اسٹیڈیز کی گریڈ نو کی ٹیلیفون اپریٹر کی ایک پوسٹ ،ایف جی ٹی بی سنٹر راولپنڈی کی نائب قاصد کی دو اور رریکارڈ سارٹر کی ایک ،بارڈر ہیلتھ سروسز کی دائی کی ایک،نائب قاصد کی چھ ،چوکیدار تیرہ،سینٹری ورکر چھ اور مالی کی ایک پوسٹ ختم کی گئی ۔وفاقی میڈیکل کالج اسلام آ باد کی پرو ٹوکول افسر گریڈ سترہ کی ایک ،اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری ایک ،کیشئر ایک اور نائب قاصد ایک ،ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی کمپیوٹر پروگرامر گریڈ اٹھارہ کی ایک،لا ئبر یرین گریڈ سترہ ایک ،اسسٹنٹ سسٹم اینالسٹ ایک،آفس اسسٹنٹ تین،یوڈی سی 2،ایل ڈی سی ایک اور سینٹری ورکر ایک پوسٹ ختم کی گئی ۔شہید ذو الفقار علی بھٹو میڈیکل یو نیو رسٹی کی اکیس پوسٹیں ختم کی گئی ہیں جن میں ٹیلیفون اپریٹرز،واشر مین،پریس مین،اٹینڈنٹ ۔نائب قاصد ۔مالی ۔ ہیلپر اور سیور مین شامل ہیں۔اسلام آ باد بلڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی چھ آ سامیوں کو ختم کیا گیا جن میں اسسٹنٹ ۔ کمپیوٹر اپریٹر اور نائب قاصد شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید