بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، پنجگور، آواران، ژوب، لسبیلہ اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
ہفتے کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی
متعدد علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، بارش سے حافظ آباد میں کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔