سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اگر پاکستان اور پاک فوج ہماری مدد کیلئے موجود نہ ہو تو آزاد کشمیر بھی فلسطین یا لبنان بنا ہوتا۔
کہوٹہ آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہماری منزل سستا آٹا اور بجلی نہیں ہماری منزل تحریک آزادی کشمیر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام مکاتب فکر سے سیاسی و نظریاتی استحکام کےلیے بات کروں گا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ سیٹ اپ کو تبدیل نہ کیا گیا تو یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی۔