اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سی سی پی نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کے انضمام کی منظوری دے دی ،کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کے سکیورٹی پرنٹنگ سیکٹر کی تنظیم نو میں ایک اہم قدم کے طور پر پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100فیصد ایکویٹی شیئرز کے حصول کی منظوری دیدی ، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو سٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹوں اور پرائز بانڈز کی چھپائی کا کام کر رہا ہے جبکہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی ضروری سکیورٹی دستاویزات جیسے پاسپورٹ، ڈگریاں، چیک اور مختلف سرکاری ڈاک ٹکٹ پرنٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔