• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج لاہور اور کراچی کی فضا مضرِ صحت

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور اور کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے۔

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 155 ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد پہلے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

صحت سے مزید