مغربی کنارے کے شہر دورا میں اسرائیلی فوج نے بہادر فلسطینی بزرگ زیاد ابو حلیل کو شہید کر دیا۔
بزرگ کی شہادت سے کچھ دیر پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں زیاد ابو حلیل کو اسرائیلی فوج کا اکیلے ہی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق دورا میں اسرائیلی فوج نے 66 سالہ زیاد ابو حلیل کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان پر اتنا شدید تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہو گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد کے بعد بزرگ کو علاج کے لیے دورا ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق زیاد ابو حلیل ایک معروف فلسطینی رہنما ہیں جو گزشتہ طویل عرصے سے اسرائیلی فوج کا ہمت و بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے آ رہے تھے۔
وہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔