• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو توجہ کا مرکز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کی ایک ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہیں خاندانی تقریب کے دوران ڈانڈیا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں گردش کرنے والی مکیش اور نیتا امبانی کی مذکورہ ویڈیو نئی نہیں ہے۔

کوئی مذہبی تہوار ہو یا خاندانی تقریب امبانی فیملی اسے منانے میں کبھی پیچھے نہیں رہتی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں بھرپور انداز میں ہندو مذہبی نوراتری کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوراتری کا جشن منانے کے لیے گربا پیش کیا جاتا ہے جو ایک روایتی رقص ہے، جس میں تال پر تالیوں اور ڈانڈیا اسٹکس کی مدد سے رقص کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بھارتی کاروباری شخص مکش امبانی کو اپنے اہلِ خانہ خصوصی طور پر اہیلہ نیتا امبانی کے ساتھ گربا کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

امبانی فیملی کی یہ پرانی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد وائرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 روزہ نوراتری تہوار 3 اکتوبر کو شروع ہوا ہے جو 12 اکتوبر کو اختتام پزیر ہو گا۔