بولان کے علاقے دوزان میں تخریب کاری سے متاثرہ ریلوے پُل کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کل 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے اندورن ملک کے لیے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی، پُل پر سے ریلوے انجن اور ٹرین گزار کر ٹرائل کرلیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے پُل کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس کل صبح 9 بجے پشاور روانہ ہو گی جبکہ بولان میل 13 اکتوبر کو کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔
اس حوالے سے ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے ٹرائل کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو تخریب کاری کے واقعے میں دوزان پُل تباہ ہو گیا تھا۔