صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے ٹرین سروس ایک ہفتہ قبل شیلا باغ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہوئی تھی۔
بولان میں تخریب کاری سے متاثرہ ریلوے پل اور شیلا باغ میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک پر بحالی کا کام جاری ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میں متاثرہ ریلوے پل کی تعمیر اور بحالی میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، جبکہ چمن ریلوے ٹریک پر شیلاباغ ٹنل کی بحالی چند روز میں ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک راولپنڈی اور کراچی کے لیے ٹرین سروس 25 اگست کو بولان میں ریلوے پل تباہ ہونے سے معطل ہوئی تھی۔