• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ افراد آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کر سکیں گے، آئینی ماہرین

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)آئینی ماہرین نے کہاہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ افراد آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کر سکیں گے، سزائیں بحال رہنے پرصدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی جا سکے گی۔ 

سپریم کورٹ بھی جائزہ لے گی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2023 میں ملٹری کورٹ کو سویلین کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم امتناعی نہ جاری کیا ہوتا تو ہفتے کو فیلڈ کورٹ مارشل کی طرف سے یہ سزائیں 9 مئی کے کیس میں بہت پہلے سنائی جاچکی ہوتیں اور پھر 24 نومبرکو دارالحکومت پر یلغار نہ ہوتی۔ 

یہ سزائیں ہفتے کے روز 9 مئی کے 25 مجرموں کو مضبوط شہادت کی بنیاد پر سوچ بچار کے بعد سنائی گئی ہیں۔ 

سزا یافتہ مجرمان اب آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کرسکتے ہیں اور اگر سزائیں بحال رہتی ہیں تو صدر پاکستان کے روبرو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مجرم رحم کی اپیل دائر کرسکیں گے۔ سپریم کورٹ بھی انہیں ریویو کرے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کے قریبی ذرائع اور سویلین کورٹس کے وکلاء نے اپنے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر جنگ سے کیا۔

اہم خبریں سے مزید