• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے مظاہرین نے نیپا، حسن اسکوائر پر واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے


جماعت اسلامی کے مشتعل مظاہرین نے نیپا اور حسن اسکوائر سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے۔

کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی نے 15 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران بعض مشتعل افراد نے نیپا اور حسن اسکوائر سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے۔

مظاہرین نے استفسار کیا کہ گھروں میں پانی نہیں آرہا ہے تو ٹینکر مافیا کے پاس کیسے آرہا ہے؟

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا 15 سال سے واٹر کارپوریشن سمیت کراچی کے ہر ادارے پر پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے لیکن عوام ٹینکرز سے پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید