• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی 41 فیصد ہے اور شمال مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی 189پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید