پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر کسی نے رقم کی پیشکش نہیں کی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ شیراز نے کہا کہ ہمارے گھروں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، ہر لیول پر اس فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام پی ٹی آئی ایم این ایز اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 15 جولائی سے میں نے اپنی فیملی کو گھر پر نہیں رکھا۔
خواجہ شیراز نے مزید کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ضمیر کا سودا کریں، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں، مجھے ذاتی طور پر کسی نے رقم کی پیشکش نہیں کی۔