ماسکو (جنگ نیوز ) پاکستان اور روس نے مشترکہ ٹیکٹیکل مشقیں شروع کردی ہیں ۔ جنہیں ٹیکٹیکل ڈرلز کا نام دیا گیا ہے ۔ روسی خبررساں ایجنسی ’’تاس ‘‘ نے یہاں روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ مشقیں پاکستان کے انسداد دہشت گردی مرکز میں ہورہی ہیں ۔ جنگی پیمانے پر ان مشترکہ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مربوط کوششوں کو برؤے کا ر لانا ہے ۔ جس میں معلومات کا تبادلہ بھی شامل ہے ۔